• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

لاپتا شہری سمیع اللہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

شائع July 20, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شہری سمیع اللہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جسٹس محسن اخترکیانی کی جانب سے محمد خرم جاوید کی درخواست پر سماعت کے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ تسلی بخش نہیں ہے، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیاگیا۔

مزید کہا گیا کہ شہری کو اٹھانے والی گاڑی تک کا پتا نہ چلایا جاسکا، جو ویڈیو میں واضع نظر آئی۔

حکم نامے کے مطابق لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے آئی جی اسلام آباد کو تین دن کی مہلت دی جاتی ہے، شہری کی عدم بازیابی پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف نااہلی اور ناقص کارکردگی پرکرمنل مقدمہ بھی درج کیا جاسکتاہے۔ کیس کی آئندہ سماعت23 جولائی کو دستیاب بنچ کے سامنے مقرر کیاجائے،حکمنامہ

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024