• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

شائع July 20, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملیر، قائد آباد، گزری، کلفٹن، گلشن حدید لانڈھی اور کورنگی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

ویدر اپڈیٹس پی کے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیفنس فیز 7 اور 8 کے متعدد علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹائیں چھاگئیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش پاپوش نگر میں 37.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کیماڑی میں 25 ملی میٹر، ماڑی پور میں 23 ملی میٹر، کورنگی میں 22 ملی میٹر، قائدآباد میں 12 ملی میٹر، اورنگی ٹاون میں 4.5 اور ڈی ایچ اے فیز 2 میں 3.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی تھی، جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے جن مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی، ان میں بحریہ ٹاؤن، احسن آباد، گلشن معمار اور اسکیم 33 شامل ہے۔

اسی طرح سرجانی ٹاؤن اور اطراف میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ گلستان جوہر میں بھی موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

نیو کراچی، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ پر بھی بارش ہوئی۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024