• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

شائع July 20, 2024
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ آج سکھر، کشمور ، خیر پور ، لاڑکانہ، دادو ،بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی، جیکب آباد، شکار پور، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص اور سانگھڑ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 — محکمہ موسمیات / ویب سائٹ
— محکمہ موسمیات / ویب سائٹ

مزید بتایا کہ شہر قائد میں مطلع آج جزوی ابر آلود، موسم گرم اورمرطوب ہے، مغربی سمت سے 9کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

مزید کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔

ادھر، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہرکا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 21نمبرپر ہے، جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس نے بتایا کہ ہوامیں آلودہ ذرات کی مقدار 69 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد کئی دنوں سے گرمی کی شدید لپیٹ میں ہے، 10 محرم الحرام (17 جولائی) کے موقع پر شدید گرمی نے عزاداروں سمیت اہلیان کراچی کو بے حال کردیا تھا، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ گرمی کی شدت 54 ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔

اس کے اگلے روز 18 جولائی کو بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک اور گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی گئی، جبکہ 18 جولائی کو ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شدید گرمی کے سبب 36 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 17 افراد انتقال کرگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024