• KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:46pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:01pm Maghrib 6:46pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm

کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال منظرِ عام پر آگئی

شائع July 19, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال منظرِ عام پر آگئی جس میں وہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے اپنے دہشت گرد کو ہدایات دے رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹیلی فون کال میں نور ولی محسود دہشت گرد کو ہدایات دے رہا ہے کہ کس طرح پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے اور ٹی ٹی پی کا نام بھی ظاہر نہیں ہونے دینا۔

نور ولی محسود ہدایت دیتے ہوئے بتا رہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کے دو طریقے ہیں، پہلا طریقہ یہ ہے کہ سرکاری اسکول یا ہسپتال کو دھماکے سے اڑایا جائے اور ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا جائے کہ اگر سیکیورٹی فورسز ہمارے گھر مسمار کر رہی ہیں تو ہم بھی اسکول، ہسپتال اور سرکاری املاک کو مسمار کریں گے۔

پھر ایک دو اسکول یا ہسپتالوں کو دھماکے سے اڑا دو لیکن ذمہ داری نہ قبول کی جائے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو مسمار کیا جائے۔ ان دونوں طریقوں میں سے جو اچھا لگے اُس پر عمل کر لو تاکہ زیادہ فائدہ ہو۔

آڈیو کلپ میں نور ولی محسود یہ بھی پیغام دے رہا ہے کہ ’کسی کو اس بات کا علم نہ ہو کہ یہ سب کچھ نور ولی محسود نے کہا ہے اور اگر کسی نے پوچھا تو اپنے ذمے لے لینا، کسی بھی طرح ٹی ٹی پی کے سربراہ یعنی نور ولی محسود کو اس کارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے کیونکہ اس سے مقامی لوگوں میں ٹی ٹی پی کے لیے نفرت پیدا ہوگی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں بالخصوص خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوچکا ہے جن میں سے کئی میں فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستان میں حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں اور متعدد بار کابل سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 ستمبر 2024
کارٹون : 4 ستمبر 2024