• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

شائع July 19, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کے خلاف منظور قرارداد کے متن کے مطابق پابندی لگنے کی صورت میں تحریک انصاف عدالت جائے گی۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف قرارداد میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کے بیانات دے رہی ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کا اقدام آرٹیکل سترہ کی خلاف ورزی ہوگا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی آفتاب عالم نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں الیکشن کمیشن ارکان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ہر فورم پر پی ٹی آئی کے خلاف کام کیا۔

اس میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ارکان مستعفی نہ ہوئے تو ان کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ تھا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ ثابت، نو مئی کے حملے ثابت اور دہشت گردوں کو واپس لانا ثابت، امریکا میں قرارداد ثابت ہوگئی، ان ساری چیزوں کے علاوہ سائفر کا کھیل رچایا گیا، ان تمام چیزوں، ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو بین کرنے کے لیے کیس دائر کرے گی، تحریک انصاف پر پابندی لگانے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آئین پاکستان کے تحت آرٹیکل 17 ہے جو سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کے حوالے سے حکومت کو اختیار دیتا ہے، یہ معاملہ سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا، تمام موجودہ ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے قابل اعتماد شواہد موجود ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024