• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

ریچا چڈا اور علی فضل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع July 19, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ ریچا چڈا اور اداکار علی فضل کے ہاں شادی کی تصدیق کے دو سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

نشریاتی ادارے نئی دہلی ٹیلی وژن (این ڈی ٹی وی) کے مطابق جوڑے نے اپنے مشترکہ بیان میں بچے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

ریچا چڈا اور علی فضل کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ان کے ہاں 16 جولائی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

بیان میں بتایا گیا کہ جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر دونوں کے اہل خانہ انتہائی خوش ہیں اور مداحوں کی نیک خواہشات پر جوڑا ان کا مشکور ہے۔

اگرچہ میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی گئی، تاہم ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

بیان میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ کے ہاں بچے کی پیدائش کہاں اور کس ہسپتال میں ہوئی؟

یچا چڈا اور علی فضل نے چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد اکتوبر 2022 میں شادی کی تصدیق کی تھی، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں 2020 میں ہی شادی کرچکے تھے لیکن انہوں نے اس کا اعلان بعد میں کیا۔

دونوں کے درمیان چند سال سے تعلقات تھے، دونوں نے چند فلموں اور ویب سیریز میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے، علی فضل مذہب اسلام جب کہ ریچا چڈا ہندو مت کی پیروکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024