• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

مردان میں پولیس چوکی پر شر پسندوں کا حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

شائع July 19, 2024
— فائل فوٹو/رائٹرز
— فائل فوٹو/رائٹرز

صوبہ خیبر پختونحوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں آثار قدیمہ کھنڈرات میں واقع پولیس چوکی پر شر پسندوں نے دستی بم کا حملہ اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل جاں بحق جبکہ حوالدار سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

صدر سرکل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) خالد خان نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تخت بھائی کے کھنڈرات میں واقع پولیس چوکی پر علی الصبح نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا اور فائرنگ بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ شرپسندوں کے حملے سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں کانسٹیبل عمر نبی ساکن لوندخوڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ حوالدار شبیر ساکن خرکی اور کانسٹیبل محمد فیاض ساکن ٹکر تخت بھائی زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو تخت بھائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں ایم ایم سی ہسپتال ریفر کردیاگیا۔

ایس پی خالد خان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024