• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سندھ ہائی کورٹ کا اراکین پارلیمنٹ کو حلقہ انتخاب کے سرکاری ہسپتالوں سے علاج کرانے کا حکم

شائع July 18, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے ارکان پارلیمنٹ کو اپنے حلقہ انتخاب کے سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروانے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ ارکان پارلیمنٹ صرف کینسر یا کسی خطرناک بیماری کا علاج اپنے علاقے سے باہر کرائیں۔

عدالت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اسی طرح ٹھیک ہو گی لہٰذا حکومت ایسی پالیسی بنائے جس سے وارڈ سے لے کر پارلیمینٹیرینز تک اپنے حلقے کے سرکاری ہسپتال سے علاج کرائیں۔

شہریوں کو طبی سہولیات فراہم نہ کرنا آئین کےآرٹیکل نو کی خلاف ورزی ہے اس لیے صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو ہر صورت میں طبی سہولت کی فراہمی کی ہدایت کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری صحت کو سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کا حکم دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024