• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

بہاول پور: اسلامیہ یونیورسٹی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 6 افراد زخمی

شائع July 18, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

بہاول پور میں دی اسلامیہ یونیورسٹی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں یونیورسٹی عمارت کا آدھا حصہ گرگیا، اس حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، یونیورسٹی میں گرمیوں کی چھٹی کی وجہ سے تدریسی عمل بند ہے۔

ذرائع نے کہا کہ عمارت گرنے کے دوران یونیورسٹی کا آفس عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ آگ میڈیا لیب میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ کے باعث دھواں بھر گیا اور فوری طور پر شعبہ ابلاغ عامہ کو خالی کرا لیا گیا، آگ کے باعث 2 ائیر کنڈیشنز، فرنیچر اور لیب کا سامان جل گیا تاہم فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024