• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm

’کراچی میں بارش کا امکان نہیں، آج بھی گرمی کی شدت 50 ڈگری محسوس کی جاسکتی ہے‘

شائع July 18, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں، جبکہ آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائےگی، شہر میں گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کم پریشر کے باعث شہر میں حبس کی صورتحال برقرار ہے، ہوا کا کم دباؤ اگر ساحل کی طرف آتا تو بارشیں ہوتیں۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جبکہ کل سے درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق گزشتہ رات سال کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے، مزید کہا کہ عموماً جولائی کی رات میں زیادہ سے زیادہ پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاتا ہے، لیکن یکم جولائی ،17 اور 18 جولائی کو درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سردار سرفراز کے مطابق کراچی کے مضافات میں آج بھی بونداباندی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 10 محرم الحرام کے موقع پر شدید گرمی نے عزاداروں سمیت اہلیان کراچی کو بے حال کردیا تھا، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ گرمی کی شدت 54 ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024