• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 4 زخمی

شائع July 18, 2024
فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ماؤ یا نکسل باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران امپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) دھماکے میں سینٹرل ریزو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور کے جنگلات میں سینٹرل ریزو پولیس فورس کی جانب سے ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے، زخمی جوانوں کو ہوائی جہاز سے علاج کے لیے رائے پور لایا گیا۔

بیجاپور پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسپیشل ٹاسک فورس، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈز، کوبرا، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیم نے دو روز قبل ماؤ باغیوں کے خلاف خصوصی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

یہ آپریشن، دانتے واڑہ، سکما اور بیجاپور کے جنگلات میں ماؤ باغیوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص معلومات کے بعد شروع کیا گیا۔

17 جولائی کی رات کو تریم کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران، ماؤ باغیوں نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے مختلف مقامات پر آئی ای ڈی بم نصب کیے گئے، اس دوران آئی ای ڈی دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 2 دہائیوں میں علیحدگی پسند دھڑوں کی کارروائیوں اور شورش کی وجہ سے ریاست آسام میں 10 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت عام لوگوں کی ہے۔

ماؤ باغی بھارت کی کم از کم 20 ریاستوں میں موجود ہیں تاہم گھنے جنگلات کی ریاستوں، چھتیس گڑھ، اڑیسہ، بہار، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں ان کا زیادہ اثر و رسوخ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی متعدد ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکیں کام کررہی ہیں، جن میں ماؤ یا نکسل، یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام، بھارتی پنجاب میں سکھ علیحدگی پسند جبکہ جموں اور کشمیر کی بھی علیحدگی پسند تحریکیں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024