• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہیں ہوئے تو سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے، احمد خان بھچر

شائع July 18, 2024
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف احمد خان بھچر۔ فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف احمد خان بھچر۔ فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اگر اب مستعفی نہیں ہوئے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں، یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کاوروائیاں کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے، پیپلز پارٹی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے۔

احمد خان بھچر نے امید کا اظہار کیا کہ یہ ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے جلد یہ رات ختم ہو جائے گی، عمران خان کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا۔

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ کو پی ٹی آئی کی بجائے عوام پر توجہ دینی چاہیے، الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صرف ہمارے خلاف کارروائیاں کروا رہی ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سٹرکوں پر آرہے ہیں ،ہماری حکمت عملی تیار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024