• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری، بابر تیسرے اور شاہین نویں نمبر پر موجود

شائع July 17, 2024
بابر اعظم— فائل فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم— فائل فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں اور باؤلنگ میں شاہین شاہ آفریدی کا نواں نمبر ہے جبکہ عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا نے بھارت سے پہلی پوزیشن ہتھیا لی ہے۔

ٹیسٹ درجہ بندی میں ابتدائی نمبروں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی کی بدولت ہیری بروک تین درجے بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

تاہم بھارت کے یشسوی جیسوال، سری لنکا کے دمتھ کرونارتنے اور ویرات کوہلی ایک، ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں کین ولیمسن پہلے، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹیسٹ کی باؤلنگ رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور بھارت کے روی چندرن ایشون بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل وُڈ دوسرے، بھارت کے جسپریت بمراہ تیسرے، حال ہی میں ریٹائر ہونے والے جیمز اینڈرسن آٹھویں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ کی ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کو نیچے دھکیل کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025