• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مظفرگڑھ میں جمشید دستی کی گرفتاری کے لیے پولیس کا چھاپہ

شائع July 17, 2024
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی— فائل فوٹو: اے پی پی
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی— فائل فوٹو: اے پی پی

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مظفرگڑھ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مظفرگڑھ میں پولیس کی بھاری نفری نے ظفر کالونی میں واقع جمشید دستی کے گھر پر علیٰ الصبح چھاپہ مارا۔

پولیس کے چھاپے کے دوران جمشید دستی گھر پر موجود تھے لیکن وہ فرار ہونے میں کامياب ہو گئے۔

اس موقع پر جمشید دستی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے شدید مزاحمت کی جس کے باعث پولیس کسی کو گرفتار کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی۔

جمشید دستی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لیے بیان حلفی جمع کروانے پر مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے بھی دعویٰ کیا کہ پولیس نے جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کے ساتھ یہ رویہ ہے توعام شہری کے ساتھ کیا ہو گا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم ان کا مقابلہ پارلیمنٹ اور سڑکوں پر کریں گے اور خبردار کیا کہ ہمیں اتنا دیوار سےنہ لگائیں کہ کوئی اور آپشن نہ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024