• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:44pm

سری لنکا کے سابق انڈر-19 کے کپتان کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

شائع July 17, 2024
فوٹو: ای ایس پی این - کرک انفو
فوٹو: ای ایس پی این - کرک انفو

سری لنکا کے سابق انڈر-19 کے کپتان دھمیکا نروشنا کو 41 سال کی عمر میں ان کے گھر کے باہر گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے شہر گال کے قضبے امبالنگوڈا میں رہائش پذیر انڈر-19 ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا پر گھر کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

سری لنکن پولیس کے مطابق نامعلوم افرد نے 41 سالہ دھمیکا نروشنا کو گھر کے باہر گولیوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے، جب کہ حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

دھمیکا نروشنا نے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بچے چھوڑے ہیں، انہوں نے 2004 میں بہت چھوٹی عمر میں تمام طرز کی کرکٹ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

انہوں نے 2000 میں سری لنکا انڈر-19 ٹیم میں ڈیبیو کیا اور پھر 2002 میں انہیں ٹیم کی قیادت سونپی گئی، وہ ایک بہترین آل راؤنڈر تھے جو بنیادی طور پر باؤلنگ کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن بیٹنگ بھی اچھی کرلیا کرتے تھے۔

دھمیکا نروشنا کو سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کا موقع کبھی نہیں ملا لیکن انہوں نے سری لنکا کی کپتانی کرنے والے اینجلو میتھیوز سمیت اپل تھرنگا اور فریوز مہروف کے ساتھ انڈر-19 اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔

کارٹون

کارٹون : 1 ستمبر 2024
کارٹون : 31 اگست 2024