• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کراچی میں آج بھی شدید گرمی کا راج

شائع July 17, 2024
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

کراچی میں آج بھی شدید گرمی کا راج ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے، شمال مغربی سمت سے 11کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ شہر میں آج بھی رات و شام میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور گرمی کی شدت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے رہائشیوں نے ایک اور گرم اور مرطوب دن کا تجربہ کیا، گزشتہ روز شہر قائد میں درجہ حرارت 40.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسمی نظام کے زیر اثر سمندری ہوائیں سارا دن بند رہیں، جبکہ شہر کے مضافات میں بوندا باندی بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسی طرح کی موسمی صورتحال (آج) بدھ کو بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

سمندری ہوائیں جمعرات (کل) سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہر موسمیات انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ بھارتی گجرات اور بحیرہ عرب پر کم دباؤ کے نتیجے میں سمندری ہوائیں معطل رہیں، جس کے نتیجے میں کراچی میں شدید گرمی پڑ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی سسٹم کے تحت جمعہ اور ہفتہ کو بارش ہونے کی توقع ہے، جس سے گرمی میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات نے یومیہ ایڈوائزری میں بتایا کہ آج گرم اور مرطوب موسم کی توقع ہے، جبکہ شہر کے مضافات میں الگ تھلگ گرد و غبار کے طوفانوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید کہنا تھا کہ (آج) زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024