• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm

کینیا: کچرے کے ڈھیر سے کٹی ہوئی لاشیں ملنے کا معاملہ، مشتبہ سیریل کلر گرفتار

شائع July 16, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کچرے کے ڈھیر سے متعدد لاشیں ملنے کے بعد ایک مشتبہ سیریل کلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے پیر کو کہا کہ مشتبہ شخص نے اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت کے جنوب میں مکورو محلے میں کچرے کے ڈھیر کے قریب رہنے والے 33 سالہ شخص کولنز جمیسی کو پیر کی صبح گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے قائم مقام سربراہ، ڈگلس کنجا کیروچو نے کہا کہ ڈھیر سے اب تک 9 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشنز کے سربراہ امین محمد نے کہا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ ہمارا سامنا ایک ایسے سیریل کلر، ایک سائیکو پیتھک سیریل کلر سے ہے جسے انسانی زندگی کا کوئی احترام نہیں۔

امین محمد نے بتایا کہ کولنز جمیسی نے اعتراف کیا کہ اس نے 42 خواتین کو لالچ دے کر قتل کیا اور ان کی باقیات کو ڈھیر میں پھینک دیں۔

انہوں نے ٹیلیویژن بیان میں کہا کہ قتل کا سلسلہ 2022 میں جمیسی کی بیوی کے قتل شروع ہوا اور اس کا حالیہ واقعہ 11 جولائی 2024 کو رونما ہوا۔

پولیس نے کہا کہ کولنز جمیسی کے گھر سے انہیں کئی موبائل فونز، شناختی کارڈز، متاثرین کو کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والی ایک مشین، صنعتی ربڑ کے دستانے، سیلو ٹیپ کے رول اور ایک درجن نائیلون کی بوریاں ملی ہیں جن کی مشابہت ان بوریوں سے ہوتی ہے جن میں لاشین بر آمد کی گئیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024