• KHI: Asr 4:55pm Maghrib 6:38pm
  • LHR: Asr 4:26pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:31pm Maghrib 6:17pm
  • KHI: Asr 4:55pm Maghrib 6:38pm
  • LHR: Asr 4:26pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:31pm Maghrib 6:17pm

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے پر امن جلوس مختلف شہروں سے برآمد

شائع July 16, 2024
—فوٹو: اے پی پی
—فوٹو: اے پی پی

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے پر امن جلوس چھوٹے اور بڑوں شہروں سے برآمد ہوئے، جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے، جب کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں موبائل سروس بھی معطل رہے گی۔

آج شہدائے کربلا کی یاد میں چھوٹے بڑے شہروں سے جلوس برآمد ہوئے، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں جلوسوں، مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی بھی کی جا رہی ہے۔

کراچی

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے نشترپارک سے برآمد ہوا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس میں بڑوں کے علاوہ ننھے عزادار بھی موجود ہیں، جلوس کے راستوں میں سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں، جہاں عزاداروں کو پانی اور جوس پیش کیا گیا، مرکزی جلوس کی برآمدگی سے قبل 12 بجے نشترپارک میں مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے مجلس سے خطاب کیا۔

جلوس کی طرف آنے والی سڑکیں اور گلیاں بند کی گئی ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، جب کہ بلند عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے، جلوس کی سیکیورٹی پر چار ہزار دو سو اہلکار تعینات ہیں۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس، مجالس اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے شہر میں 50 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

لاہور

لاہور میں شہدائے کربلا کی یاد میں امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ سے جلوس برآمد ہوا جو امام بارگاہ خیمہ سادات جین مندر چوک پرختم ہوگا، جلوس میں ہزاروں عزادار شریک ہیں اور نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا کا پرسہ پیش کرررہے ہیں۔

9 محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے لاہور پولیس نے فول پروف انتظامات کررکھے ہیں، ترجمان لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ نویں محرم پر 378 مجالس اور 89 جلوسوں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے 21 ایس پیز، 18 ایس ڈی پی اوز اور 46 ایس ایچ اوز سمیت 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز سمیت جدید آلات سے سیکیورٹی امور کو یقینی بنایا جا رہا ہے، خواتین عزاداروں کی سیکیورٹی کے لیے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں، جب کہ اسلحہ کی نمائش، وال چاکنگ، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیر و ٹالرنس ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں عاشورہ کی مانیٹرنگ کیلئے دو ہزار 67 کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

پشاور

پشاور میں 9 محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتاہوا واپس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے اہلکار تعینات ہیں، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر شہروں میں امام بارگاہوں سے قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

شہر میں آج مجموعی طور پر 16 شب عاشور کے چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے، تمام جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے نماز فجرکے وقت اختتام پذیر ہوں گے۔

محرم الحرم کے حوالے سے شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی کے لیے 14 ہزار پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، جب کہ اندورن شہر جلوس ہونے کی وجہ سے شہر کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، جلوس نکلنے سے قبل بی ڈی یو کی ٹیمیں علاقےکو کلیئر کریں گی، جلوس کی گزر گاہوں کو قناطیں لگا کر بند کیا گیا ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس نے ناکہ بندی کررکھی ہے، جب کہ سیکیورٹی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کے سلسلے میں ناصرالعزاء امام بارگاہ میکانگی روڈ سے ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا، جلوس اپنے مقررہ مختصر راستوں سے ہوتا ہوا واپس ناصرالعزاء امام بارگاہ پہنچ کرختم ہوجائےگا، جلوس کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024