• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

وکلا قتل کیس: ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی پر فرد جرم عائد

شائع July 15, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے اٹک میں قتل کیے گئے 2 وکلا کے کیس میں ایلیٹ فورس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انتظار شاہ پر فرد جرم عائد کر دی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، ملزم سید انتظار شاہ کو اٹک جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا جب کہ عدالت نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع اٹک کی ضلع کچہری میں ایلیٹ فورس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انتظار شاہ نے فائرنگ کرکے 2 وکلا ڈسٹرکٹ بار اٹک کے سابق صدر ملک اسرار احمد اور ایڈوکیٹ ذوالفقارمرزا کو قتل کردیا تھا۔

اٹک پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ اے ایس آئی اس بات پر پریشان تھا کہ اسے فیملی کورٹ میں ایڈووکیٹ احمد کی وجہ سے اپنی بیوی کو طلاق دینی پڑی تھی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ایلیٹ فورس اٹک کے اے ایس آئی انتظار شاہ نے ذاتی ​​رنجش کی بنا پر ایڈووکیٹ ملک اسرار پر فائرنگ کی جس وہ اور ان کے ساتھی ایڈووکیٹ ذوالفقار شاہ جاں بحق ہوگئے۔‘

اس میں کہا گیا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) اٹک سردار سردار غیاث گل خان نے اس ناخوشگوار واقعے پر سخت ایکشن لیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ واردات کے واحد ملزم کو گرفتار کیا گیا جب کہ اٹک ایلیٹ فورس کے انچارج اور محرر کو غفلت اور لاپرواہی برتنے پر حراست میں لے لیا گیا جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024