• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

عراقی سفیر کی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز چوہدری سالک سے ملاقات

شائع July 14, 2024
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عراقی سفیر کو زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروا دی۔

عراقی سفیر حامد عباس لفتہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی، ملاقات میں عراق جانے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت دینے اور پاکستانی زائرین کا کوٹہ بڑھانے سے متعلق امور بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عراقی حکومت کی جانب سے بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت ملنے کی صورت میں زائرین کو بہت سہولت ملے گی، پاکستانی زائرین سے عراق میں داخلے پر پاسپورٹ نہ لئے جائیں کیونکہ اس سے انہیں واپسی میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔

عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان معاملات اور زائرین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان ٹریول ایجنٹس کی فہرست فراہم کی جنہوں نے زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس وصول کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملاقات میں ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ پر ویزا کی چھوٹ کے معاہدہ کو جلد حتمی شکل دینے اور وزارت سمندر پار پاکستانی اور عراق کی وزارت لیبر کے مابین ایم او یو پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اس ایم او یو کے فعال ہونے سے پاکستانی شہریوں کو عراق کے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنا آسان ہو گا، جب کہ اس ایم او یو سے قانونی امیگرشن بڑھے گی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024