• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

سوات میں مبینہ طور پر ماں، 3 بیٹیوں کا غیرت کے نام پر قتل

شائع July 14, 2024
ملزم کا کہنا تھا کہ اُس نے بیوی اور بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا — فائل فوٹو: رائٹرز
ملزم کا کہنا تھا کہ اُس نے بیوی اور بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا — فائل فوٹو: رائٹرز

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل کبل میں شوہر نے مبینہ طور پر اہلیہ اور 3 بیٹیوں کا غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دیولئی کی رہائشی حسن پری نامی خاتون اور ان کی تین بیٹیاں سائیلہ، عاصمہ اور ثانیہ کی لاشیں پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر سردار علی سعودی عرب میں مقیم ہے اور چند روز قبل گھر آیا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزم نے بیرون ملک فرار ہو کر پولیس کو کال پر اطلاع دے کر اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اُس نے بیوی اور بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024