• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

نئے نیب ریفرنس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان

شائع July 13, 2024
عمران خان اور بشریٰ بی بی —فائل فوٹو: فیس بک/عمران خان
عمران خان اور بشریٰ بی بی —فائل فوٹو: فیس بک/عمران خان

قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، نیب ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم کے 2 اراکین اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے، نیب ٹیم قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتاری کرے گی۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قیدکی سزائیں معطل کردیں اور ان کی رہائی کا حکم دیا۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں سہ پہر 3 بجے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیلیں منظور کرتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی7،7سال قیدکی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کو بری کرنے کا حکم دیا ور کہا کہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔

جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کردیے، عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ اور علماء کی رائے سے متعلق دونوں درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024