• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی خبروں کو مسترد کردیا

شائع July 13, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے چلنے والی نیوٹرل وینیو کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے نیوٹرل وینیو کی افواہوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں پتا کہ یہ خبریں کہاں سے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی نے چیپئنز ٹرافی سے متعلق باضابطہ طور پر ابھی کوئی بیان نہیں دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جائے گی اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت چیمپنز ٹرافی کے کچھ میچز دیگر ممالک میں کھیلے جائیں گے۔

انڈین کرکٹ ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے دورہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ذرائع نے انڈین نیوز ایجنسی (اے این آئی) سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ہائبرڈ باڈل کے تحت چیمپئنز ٹرافی کے کچھ میچز دبئی یا سری لنکا میں منعقد کروانے کا کہے گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی ہے جو 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت کے تمام میچز ایک ہی شہر (لاہور) میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور میں واہگہ بارڈر کی وجہ سے میچز رکھے گئے ہیں تاکہ بھارتی شہری ان میچز میں آسانی سے شرکت کرسکیں۔

تاہم، چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شمولیت اب بھی سوالیہ نشان ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دورہ پاکستان کا فیصلہ بھارتی حکومت پر چھوڑا ہوا ہے اور بھارتی حکومت کی جانب سے اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا اور تمام میچز ملک کے اندر ہی ہوں گے، جب کہ بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے یا نہ آنے کا معاملہ قبل از وقت ہے، پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جب کہ 2013-2012 میں پاکستان کے دورہ انڈیا کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہیں۔

گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024