• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

شمسی توانائی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

شائع July 12, 2024
شہباز شریف نے کہا بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی — فوٹو: پی آئی ڈی
شہباز شریف نے کہا بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے بعد پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے صوبوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں انہوں نے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نے بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ ہفتے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے کسان پیکج کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وفاق، بلوچستان سے مل کر صوبے کے 28 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024