• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

مشی خان سمیت دیگر شخصیات کی ثانیہ زہرہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت

شائع July 12, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پنجاب کے شہر ملتان میں مبینہ طور پر شوہر کی جانب سے بہیمانہ تشدد اور ریپ کے بعد قتل کی گئی نوجوان لڑکی ثانیہ زہرہ کے واقعے نے لوگوں کے دل جنجھوڑ دیے۔

سوشل میڈیا پر جسٹس فار ثانیہ زہرہ سمیت ثانیہ زہرہ مرڈر کے ہیش ٹیگ ٹرینڈز کرنے لگے اور مشی خان سمیت متعدد شوبز شخصیات نے بھی لڑکی کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ سیدہ ثانیہ زہرہ کو چند دن قبل 8 جولائی کو ان کے شوہر سید علی رضا بخاری نے بہیمانہ انداز میں قتل کیا۔

ٹی وی میزبان محمد بلال ڈوگر نے انسٹاگرام ویڈیو میں بتایا کہ ثانیہ زہرہ کو ان کے شوہر نے گھریلو تنازعات اور جائداد کی وجہ سے بہیمانہ انداز میں قتل کیا اور پھر مبینہ طور پر اس کی لاش کو پنکھے سے لٹکا دیا اور پولیس کو مطلع کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے دانت ٹوٹے ہوئے تھے، ان کی زبان کٹی ہوئی تھی جب کہ پاؤں کو کچلا گیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ثانیہ زہرہ کو ان کے شوہر نے بہیمانہ انداز میں قتل کیا جب کہ انہوں نے اور ان کی والدہ نے مقتول کے والدین کے ساتھ تعاون تک نہ کیا اور جب وہ بیٹی کی لاش لینے پہنچے تو اس وقت مقتولہ کی ساس سکون سے سوئی ہوئی تھیں، انہیں نیند میں خلل ڈالنے پر غصہ آگیا تھا۔

اداکارہ مشی خان نے بھی اپنی ویڈیو میں ثانیہ زہرہ کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پولیس اور حکام سے مطالبہ کیا کہ قاتل کو فوری طور پر گرفتار کرکے اسے سخت سزا دی جائے۔

ثانیہ زہرہ کے قتل کا واقعہ سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جسٹس فار ثانیہ زہرہ اور ثانیہ زہرہ مرڈر کے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان لڑکی کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے اسے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025