• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

سینما کی بحالی کے لیے فلم کا ٹکٹ 300 تک کرنا پڑے گا، عثمان مختار

شائع July 11, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار‘ میں ایکشن میں دکھائی دینے والے عثمان مختار نے کہا ہے کہ ملک میں سینماؤں کی بحالی کے لیے فلموں کا ٹکٹ 300 روپے تک کرنا پڑے گا۔

عثمان مختار نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ملک میں سینماؤں کی بحالی سمیت فلم انڈسٹری کو بڑھانے پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فلموں کی کامیاب کمائی کے پیچھے عام عوام کا سینماؤں میں جاکر فلمیں دیکھنا ہے لیکن پاکستان میں الٹا سسٹم ہے۔

عثمان مختار کے مطابق پاکستان میں ہر کوئی سینماؤں کا 1200 کا ٹکٹ برداشت نہیں کر سکتا، اس لیے عام عوام کی آسانی کے لیے ٹکٹ سستے کرنے پڑیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں سینماؤں کی بحالی کے لیے ملٹی پلیکس یا ملٹی اسکرینز سسٹمز بھی ختم کرکے سنگل اسکرین سینمائیں بنانی پڑیں گی۔

اداکار کے مطابق دنیا بھر میں عام لوگ سینماؤں میں جاکر فلمیں دیکھتے ہیں کیوں کہ وہاں ٹکٹ سستے ہوتے ہیں۔

عثمان مختار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سینماؤں کی بحالی کے لیے ملک میں فلم کا ٹکٹ 300 سے 400 روپے کرنا پڑے گا، کیوں کہ ہرکوئی 1200 کا ٹکٹ نہیں خرید سکتا۔

عثمان مختار سے قبل بھی متعدد اداکار یہی بات کر چکے ہیں کہ ملک میں سینماؤں کے ٹکٹس کم کرنے پڑیں گے، تبھی عام لوگ جاکر وہاں فلمیں دیکھیں گے۔

ہاکستان میں اس وقت سینماؤں میں عام ٹکٹ 1200 روپے ہے جب کہ بعض سینماؤں میں فلموں اور شوز کے وقت کے حساب سے ٹکٹ 1500 سے 1800 روپے تک کردیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں اس وقت کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ٹو ڈی اور تھری ڈی سمیت ملٹی پل اسکرینز سینمائیں ہیں، جہاں بیک وقت متعدد فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں اور ان کے ٹکٹس بھی الگ الگ رقم کے ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024