• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شوبز شخصیات کی عائشہ جہانزیب پر تشدد کی مذمت، انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

شائع July 11, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

متعدد شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات نے ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں جلد انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

عائشہ جہانزیب کی زخمی حالت کی ویڈیوز ایک روز قبل وائرل ہوئی تھیں، انہوں نے سما ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ شوہر ان پر گزشتہ ایک سال میں تین بار حملہ کر چکے ہیں اور ان کے شوہر نے خفیہ نکاح بھی کر رکھا ہے۔

شوہر کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ان کی فریاد پر پولیس نے مقدمہ دائر کرکے ان کے شوہر کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔

عائشہ جہانزیب پر شوہر کے تشدد کی وجہ سے چہرے پر پڑنے والے زخموں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد متعدد شخصیات نے ان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انہیں جلد انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے ان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ جب ایک مختار اور بہادر خاتون پر اس طرح تشدد کیا جا سکتا ہے تو سوچیں جو خواتین گھروں سے باہر نہیں نکل پاتیں، وہ کیا کیا برداشت کرتی ہوں گی؟

اداکارہ مریم نفیس نے بھی عائشہ جہانزیب پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بہادر بن کر کھڑے رہنے کی ہدایت کی اور لکھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے ساتھ جلد ہی انصاف ہوگا۔

عفت عمر نے بھی عائشہ جہانزیب پر تشدد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا اور لکھا کہ ان پر تشدد کرنے والے مرد کو فوری طور پر گرفتار کرکے سزا دی جانی چاہیے۔

عفت عمر نے مزید لکھا کہ اب عائشہ جہانزیب کو سمجھ آگیا ہوگا کہ باقی خواتین عورت مارچ کیوں نکالتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مشی خان نے بھی ان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فہد شیخ نے بھی عائشہ جہانزیب پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر انصاف فراہم کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ مایا خان نے بھی ان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ان پر تشدد کرنے والے کو گرفتار کرکے اسے سزا دی جائے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ریحام خان نے بھی عائشہ جہانزیب پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے ٹی وی میزبان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عائشہ جہانزیب پر تشدد کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ٹی وی میزبان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024