• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm

لکی مروت: لوڈشیڈنگ کے ستائے افراد کا پیسکو دفتر پر دھاوا، گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ

شائع July 11, 2024
فوٹو:
فوٹو:

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے افراد نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے دفتر پر دھاوا بول دیا، مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی اور ریکارڈ بھی ضائع کردیا جب کہ پولیس مظاہرین کے آگے بالکل بے بس نظر آئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے پیسکو دفتر پر دھاوا بول دیا، مشتعل احتجاجی مظاہرین نے دفتر اور گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔

مشتعل مظاہرین نے پیسکو اسٹور اور دفتر کا ریکارڈ ضائع کردیا جب کہ پولیس مظاہرین کے آگے بالکل بے بس نظر آئی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024