• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار

شائع July 10, 2024
سروے میں پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے خدشات کو اجاگر کیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
سروے میں پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے خدشات کو اجاگر کیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال مزید خراب ہوگئی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے اپنی سالانہ سروے رپورٹ جاری کردی۔

سروے میں پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے خدشات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سروے میں پاکستان کے تجارتی مراکز میں سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں او آئی سی سی آئی اراکین کے تاثرات بھی شامل ہیں۔

او آئی سی سی آئی کے مطابق کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز باعث تشویش ہے۔

رپورٹ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سیکیورٹی صورتحال کو موجودہ صورتحال میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سروے رپورٹ کے نتائج کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی صورتحال گزشتہ سال کے 67 فیصد سے بڑھ کر 80 فیصد تک خراب ہوگئی۔

بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورتحال بھی مزید خراب ہوئی ہے جبکہ کچھ شہروں کی سیکیورٹی صورتحال میں معمولی بہتری آئی ہے جس میں لاہور بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سروے کا انعقاد گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024