• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

’سانس کیسے آتا ہے؟‘ ماورا حسین کو جسامت اور لباس پر تنقید کا سامنا

شائع July 10, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے حال ہی میں اپنی تصاویر شیئر کیے جانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے جب کہ انہوں نے جسامت اور لباس پر تنقید کرنے والوں کو مزاحیہ جواب دے کر لوگوں کے دل جیت لیے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کا وزن کافی کم دکھائی دیتا ہے۔

تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ماورا حسین نے اپنا وزن کافی کم کرلیا ہے اور یوں لگتا ہے کہ انہوں نے سائز زیرو کا شیپ اپنا لیا۔

اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کی جسامت اور خصوصی طور پر ان کے وزن پر تشویش کا اظہار کیا۔

صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا کہ اداکارہ نے اپنا وزن اتنا کم کیوں کردیا جب کہ بعض مداحوں نے انہیں خوبرو اور خوبصورت بھی قرار دیا۔

ایک مداح نے ان کے وزن اور لباس کو دیکھتے ہوئے کمنٹ کیا کہ انہیں اس میں سانس کیسے آتا ہے؟ اس پر اداکارہ نے بھی مزاحیہ جواب دیا کہ انہیں سانس نہیں آتا۔

ایک صارف نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ بطور اداکارہ کی ڈاکٹر وہ انہیں ایسی جسامت اور وزن کی اجازت نہیں دیں گی، انہیں اپنا وزن بہتر کرنا ہوگا۔

اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ بطور مریض چاہتی ہیں کہ ان کی ڈاکٹر واپس اپنے ملک آجائیں۔

اسی طرح ایک مداح نے مزاحیہ کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کو لکڑی کی لڑکی بھی قرار دیا، جس پر ماورا حسین نے بھی دلچسپ کمنٹ کیا کہ لکڑی کی کاٹھی اور کاٹھی پہ گھوڑا۔

زیادہ تر افراد نے اداکارہ کے وزن کو انتہائی کم قرار دیتے ہوئے انہیں وزن بڑھانے کا مشورہ بھی دیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024