• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25، پینشن میں 15 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

شائع July 10, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد، ریٹاٗئرڈ ملازمین کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور وفاقی پنشنرز کی پینشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا، گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 12 جون کو مالی سال 25-2024 کا 18ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ پیش کردیا تھا جس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کے ساتھ ساتھ ملک میں ملازمین کی کم از کم تنخواہ 36ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

رواں ماہ کے شروع میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 25-2024 پر پر دستخط کردیے تھے جس کے بعد یکم جولائی سے بجٹ نافذ العمل ہو گیا تھا، قومی اسمبلی نے 28 [جون کو]2 اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھاری ٹیکس سے بھرپور 18ہزار 877 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024