• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگون

شائع July 10, 2024
میجر جنرل پیٹ رائیڈر۔ فائل فوٹو
میجر جنرل پیٹ رائیڈر۔ فائل فوٹو

امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی پر حملے جاری رکھنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے پریس سیکریٹری پینٹاگون میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے کہا کہ میں پاکستان کے اندرونی فیصلوں میں نہیں پڑوں گا، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ جب دہشت گردی کی بات آتی ہے تو پورے خطے میں تشویش پائی جاتی ہے لیکن اس کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کیسے کرتے ہیں اور وہ کس طرح ملک کے اندر سیکیورٹی کو حل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سوال کے لیے آپ کو پاکستان سے رجوع کرنا پڑے گا۔

میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی پر کام کرنے والے پاکستان کے ساتھ ہمارے طویل تعلقات ہیں، اس سے متعلق بات چیت ہونے کی ضرورت ہے کہ پاکستان امریکا سے کس قسم کے حمایت کی درخواست کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارا سیکیورٹی تعاون کا رشتہ ہے، میرے پاس اعلان کرنے کے لیے کچھ خاص یا نیا نہیں ہے، ہم ان مذاکرات کو جاری رکھیں گے اور ان طریقوں پر غور کریں گے جن سے ہم علاقائی دہشت گردی کو روکنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024