• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

شائع July 9, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال ایک اوراہم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مالی مشکلات سے دوچار ملک میں 24-2023 کے لیے مقرر کردہ ترسیلات زر کا ہدف حاصل نہ ہوسکا۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں اضافے کے باوجود وفاقی حکومت اور اس کے ادارے ترسیلات زر کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

وفاقی حکومت نے مالی سال 24-2023 کے لیے ترسیلات زر کا سالانہ ہدف 30 ارب 53 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مقرر کیا تھا لیکن گزشتہ مالی سال ترسیلات زر 30 ارب 30 کروڑ ڈالرز رہیں۔

بعد ازاں گذشتہ مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا تخمینہ 28 ارب 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز لگایا گیا تھا۔

تاہم مالی سال 23-2022 کی نسبت مالی سال 24-2023 میں ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر 10.7 فیصد اضافہ ہوا جہاں مالی سال 23-2022 میں ترسیلات زر 27 ارب 30 کروڑ ڈالرز رہی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024