• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

حکومت بلوچستان کا صوبے کی ثقافت، تاریخی ورثے کے فروغ کیلئے مختلف ایونٹس کے انعقاد کا فیصلہ

شائع July 9, 2024
— فائل فوٹو: انڈیپنڈنٹ اردو
— فائل فوٹو: انڈیپنڈنٹ اردو

حکومت بلوچستان نے صوبے کی ثقافت، سیاحت اور تاریخی ورثے کے فروغ کے لیے مختلف کلچرل ایونٹس کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ ثقافت، سیاحت و آرکیالوجی کے محکمانہ امور کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری ثقافت، سیاحت و آرکیالوجی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے محکمانہ انتظامی امور اور محکمے کے مختلف ونگز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کی مقامی ثقافت اور تہذیب کے مؤثر فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

رواں ماہ کے آخر میں زیارت میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد ہوگا، اگست میں آزادی مشاعرہ بھی ہوگا جبکہ آئندہ سال کے پہلے مہینے میں محکمہ ثقافت، سیاحت و آرکیالوجی کے زیر اہتمام بلوچستان لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ بھی ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024