• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 40 فلسطینی شہید

شائع July 9, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل نے گزشتہ روز غزہ شہر پر ٹینکوں کے ذریعے مختلف مقامات پر گولہ باری کی جس سے متعلق مقامی افراد نے بتایا کہ یہ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا حملہ تھا، جس میں درجنوں افراد شہید ہوئے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق غزہ سول ایمرجنسی سروس نے کہا ہے غزہ کے مختلف حصوں میں اسرائیل کی جانب سے ٹینکوں کے ذریعے گولہ باری کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم مشرقی علاقوں دراج، اور تفاح اور مغرب میں تل الحوا، صابرہ اور رمل میں جاری کارروائیوں کی وجہ سے ہنگامی ٹیمیں ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 38 ہزار 193 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن مین زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 87 ہزار 903 ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی ٹینک اب تک تل الحوا اور صابرہ کے کچھ حصوں میں تعینات تھے لیکن وہ گزشتہ روز صبح کے وقت اسرائیلی ٹینکوں نے مزید 3 علاقوں میں بمباری کی، مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے رات بھر بمباری کی جو صبح صادق تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں کئی منزلہ عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ اسرائیلی ٹینک مشرقی سمت سے گولہ باری کررہے تھے اور لوگوں کو بحیرہ روم کے قریب مغربی کنارے کی طرف دھکیل رہے تھے، انہوں نے شکوہ کیا ایسے میں ہم کہا جائیں، ہمارے پیچھے دشمن ہے اور آگے سمندر ہے۔

غزہ کے رہائشی عبدالغنی نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں سے گولے سڑکوں اور گھروں پر گررہے تھے ، لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے یہاں وہاں بھاگ رہے تھے لیکن کسی کو نہیں بتاتا کہ کون سی جگہ محفوظ ہیں جہاں ان کی جان بچ سکتی ہے۔

اسرائیلی افواج نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ غزہ کی پٹی میں ’عسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف آپریشن‘ کر رہے ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ٹینک کم از کم تین سمتوں سے آگے بڑھے اور غزہ شہر کے قلب تک پہنچے، اس دوران ان ٹینکوں کو زمینی فوج اور فضائی کارروائیوں سے بھی مدد حاصل تھی۔

رہائشیوں نے بتایا کہ ان حملوں نے ہزاروں لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنے پر مجبور کیا، جو کہ بہت سے لوگوں کے لیے ناممکن تھا، ایسے میں کچھ لوگ سڑک کے کنارے ہی سوگئے تھے۔

دوسری جانب، حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ نے خبردار کیا کہ اسرائیلی بربریت جنگ بندی سے متعلق بات چیت میں خلل پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے لئے لچک دکھانے کی کوشش کر رہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔

ادھر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے واضح کیا کہ وہ فریقین کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024