• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

شائع July 8, 2024
— فوٹو: ویدر اپڈیٹ
— فوٹو: ویدر اپڈیٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش شروع ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقوں ناظم آباد، گلشن معمار، تیسر ٹاؤن اور گلشن اقبال کے اطراف میں بارش ہوئی۔

قبل ازیں، موسم سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے ہینڈل ویدر اپڈیٹ نے ایکس پر ویڈیو شیئرکی تھی جس میں گلشن معمار میں گھنے سیاہ بادل چھائے ہوئے اور تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا، ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ بالآخر زبردست موسم۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے۔

مزید بتایا کہ اس کے زیر اثر آج اور کل گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکارپور، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، بدین، سانگھڑ، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹہ، سجاول کے اضلاع اور کراچی ڈویژن کے چند مقامات پر آندھی / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں زیادہ تر ہلکی بارش کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ میں 20 جولائی تک تیز بارش کا کوئی اسپیل نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جولائی کے آخری دنوں اور اگست میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آئی ہے، آئندہ 2 سے 3 روز کراچی میں گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024