• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

پشاور: رکشے میں خواتین پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

شائع July 8, 2024
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ٹاؤن آبدرہ روڈ پر رکشے میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں اہم ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد ملزم طارق گرفتار ہوا ہے۔

مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم متاثرہ خاتون کے سابق شوہر کا قریبی ساتھی تھا، ملزم طارق کو کارخانوں مارکیٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سے واردات میں استعمال کی جانے والی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے جبکہ اس کے دوسری ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 7 جولائی کو پشاور میں آبدرہ روڈ پر نامعلوم ملزمان رکشے پر سوار خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے تھے، تیزاب گردی سے 2 خواتین معمولی زخمی ہوئی تھیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ابدرہ روڈ پر نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور ایک رکشے میں سوار خواتین پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے تھے

آبدرہ روڈ پر پیش آئے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیزاب گردی میں ملوث موٹر سائیکل سوار ملزمان واردات کے بعد آسانی سے موقع سے فرار ہوجاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024