• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی

شائع July 8, 2024
—فائل فوٹو: پی پی آئی
—فائل فوٹو: پی پی آئی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے۔

مزید بتایا کہ اس کے زیر اثر آج اور کل گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکارپور، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، بدین، سانگھڑ، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ، سجاول کے اضلاع اور کراچی ڈویژن کے چند مقامات پر آندھی / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم از کم پارہ 31 ڈگری رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد رہا۔

دریں اثنا، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں زیادہ تر ہلکی بارش کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ میں 20 جولائی تک تیز بارش کا کوئی اسپیل نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جولائی کے آخری دنوں اور اگست میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آئی ہے، آئندہ 2 سے 3 روز کراچی میں گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم خیبر پختونخوا، سندھ، شمالی / جنوب مشرقی بلوچستان ، جنوبی پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز منگل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کشمیر، خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، شمالی/ جنوب مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024