• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

نیپال: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک، 9 لاپتا

شائع July 7, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ملک بھر میں 14 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ آفات سے نمٹنے والی ٹیمیں 9 لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں بھی سیلاب نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے اور اس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوگئے ہیں۔

نیپالی پولیس کے ترجمان دان بہادر کارکی نے اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس لاپتا افراد کی تلاش کے لیے دیگر ایجنسیوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

متعدد مقامات پر ہلاکتیں اور لوگ لاپتا ہوئے ہیں۔

جون سے ستمبر تک ہونے والی مون سون کی بارشوں میں ہر سال جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی ہوتی ہے لیکن حالیہ برسوں میں مہلک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور سڑکوں کی تعمیر میں اضافہ مسئلہ کو مزید بڑھا رہا ہے۔

نیپال کے کچھ حصوں میں جمعرات سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہمالیائی ملک میں آفات سے نمٹنے والے حکام نے متعدد دریاؤں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

بھارت کی سرحد سے متصل نشیبی علاقوں کے کئی اضلاع کے بھی زیر آب آنے کی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیپال میں شدید طوفانوں میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024