• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کردیا، ملک گیر ہڑتال کا اعلان

شائع July 6, 2024
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے ودہولڈنگ ٹیکس کلیکشن ایجنٹ نہیں بنیں گے — فائل فوٹو
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے ودہولڈنگ ٹیکس کلیکشن ایجنٹ نہیں بنیں گے — فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فلور ملز ایسوسی ایشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لے ورنہ بدھ سے ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ ساڑھے 5 فیصد ٹیکس عوام پر لگے گا لیکن ملز کے کھاتے میں آئے گا، ٹیکسز کا نفاذ رہا تو ہم ملیں نہیں چلا سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے ودہولڈنگ ٹیکس کلیکشن ایجنٹ نہیں بنیں گے، ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلور ملز پہلے سے ٹیکس نیٹ میں ہیں اور ٹیکس دے رہی ہیں، ایف بی آر کے نئے ٹیکس سے عوام کے لیے آٹا مہنگا ہوگا۔

عاصم رضا نے کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو بدھ کو ہڑتال کی جائے گی، 10 جولائی کو واشنگ روکی جائے گی جبکہ جمعرات کو آٹے کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024