• KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:22am Sunrise 5:04am
  • KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:22am Sunrise 5:04am

ماہرہ خان کے لباس کے چرچے

شائع July 3, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے حال ہی میں سندھ کے دارالحکومت کراچی کے آرٹس کونسل میں منعقد تقریب میں شرکت کے دوران پہنے گئے لباس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں ماہرہ خان کو مغربی طرز کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

لباس میں اداکارہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جب کہ ان کے لباس سے متعلق متعدد شوبز میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہزاروں روپے کا لباس پہن رکھا تھا۔

بعض سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے ماہرہ خان کے لباس کی قیمت کے حوالے سے بڑے دعوے تک کیے گئے اور اس کی قیمت لاکھوں روپے میں بتائی گئی۔

کراچی آرٹس کونسل میں ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرہ خان نے سلطانہ صدیقی کی تعریفیں بھی کیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلطانہ صدیقی باقیوں سے منفرد ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنے کاروبار کے نام اپنی بہوؤں کے نام پر رکھے ہیں۔

اسی تقریب میں ماہرہ خان کی جانب سے پہنے گئے لباس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق ماہرہ خان نے ملٹی نیشنل برانڈ مینگو کا تیار کردہ لباس پہن رکھا تھا، جس کی قیمت پاکستانی 28 ہزار روپے سے 35 ہزار روپے کے درمیان ہیں۔

مینگو کی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ لباس کی قیمت اس وقت رعایت کے بعد 28 ہزار روپے تک ہے۔

مذکورہ لباس سے متعلق بعض سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ ماہرہ خان کی جانب سے پہنے گئے لباس کی قیمت لاکھوں روپے میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024