• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

اب پلے بوائے نہیں ہوں، آغا علی

شائع July 3, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ لوگ ان سے متعلق سوچتے ہیں کہ وہ مغرور ہیں، پلے بوائے ہیں لیکن خدا کی قسم اب میں پلے بوائے نہیں ہوں۔

آغا علی حال ہی میں دنیا ٹی وی کے پروگرام مذاق رات میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

لوگوں میں اپنے حوالے سے پائی جانے والی رائے پر بات کرنے کی آغا علی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ کھل کر اپنے ماضی اور حال پر بات کرتے دکھائی دیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی دوسرے لوگوں کی طرح غلطیاں کیں، جو انہیں باتیں انٹرویوز میں نہیں کرنی چاہیے تھیں، وہ انہوں نے کردیں جب کہ جو باتیں کرنی تھیں، انہوں نے ان کا ذکر تک نہیں کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے انٹرویوز کے بعد انہیں انڈسٹری کے لوگ فون کرکے کہتے ہیں کہ انہوں نے فلاں بات کیوں کہی؟

آغا علی نے کہا کہ وہ کیوں نہ بات کریں اور اگر وہ بات نہیں کریں گے تو لوگوں کو پتا کیسے چلے گا۔

آغا علی کے مطابق دوسروں کی طرح انہوں نے بھی غلطیاں کیں اور انہوں نے اپنی غلطیوں سے دیکھا اور اب وہ اپنی نئی تعمیر کر رہے ہیں۔

آغا علی نے دعویٰ کیا کہ وہ انٹرویوز میں کبھی جھوٹ نہیں بولتے اور وہ دل میں آنے والی ہر بات کہ دیتے ہیں۔

ان کے مطابق وہ ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ وہ کیسے ہیں، نہ کہ لوگ ان سے متعلق روایتی انداز میں سوچتے رہیں کہ انہیں غصہ زیادہ آتا ہے اور وہ پلے بوائے ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں خدا کی قسم کھاکر کہا کہ اب وہ پلے بوائے نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024