• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

صبا قمر ’بیہودہ‘ کپڑے پہنتی ہیں، ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا، خلیل الرحمٰن قمر

شائع July 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف ڈراما ساز و لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اداکارہ صبا قمر ’بیہودہ‘ کپڑے پہنتی ہیں، وہ اب کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

ان کی جانب سے اداکارہ صبا قمر کے حوالے سے بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے اداکارہ کے لباس کو ’بیہودہ‘ قرار دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون سے اداکار یا اداکارہ ہیں، جن کے ساتھ وہ کبھی کام نہیں کرنا چاہیں گے؟ تو اس پر خلیل الرحمٰن قمر نے صبا قمر کا نام لیا۔

ڈراما ساز نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اب وہ پھر کبھی صبا قمر کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صبا قمر جس طرح کے ’بیہودہ‘ کپڑے پہنتی ہیں، وہ ڈراما ساز کی حدود میں نہیں آتے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے واضح کیا کہ صبا قمر بہت اچھی اداکارہ ہیں، انہوں نے ان کے سیریل میں کام بھی کیا تھا اور ان کا کام انتہائی شاندار تھا۔

ڈراما ساز نے محتاط انداز میں کہا کہ یہ ان کا کلچر اور اخلاقیات نہیں ہیں کہ وہ اس طرح کا لباس پہننے والی اداکارہ کے ساتھ کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ لباس کا انتخاب اور لباس کو پہننا صبا قمر کی ذاتی پسند ہے اور ان کا بھی یہ ذاتی حق ہے کہ وہ انہیں اپنے ڈراموں میں کاسٹ کریں یا نہ کریں۔

اس سے قبل بھی خلیل الرحمٰن قمر اداکارہ صبا قمر کے لباس پر بات کرچکےہیں جب کہ وہ ان کے علاوہ بھی ماہرہ خان ممیت دیگر اداکارائوں کے حوالے سے بات کرتے رہے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نہ صرف اداکاراؤں بلکہ اداکاروں کے حوالے سے بھی نامناسب گفتگو کرتے رہے ہیں جب کہ انہیں خواتین اور خصوصی طور پر عورت مارچ کے منتظمی کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024