• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

جماعت اسلامی کا حق دو تحریک شروع کرنے کا اعلان

شائع July 3, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حق دو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے، قوم کے بچوں کو جاہل بنایا جارہا ہے، تعلیم کو بھی برائے فروخت کردیا گیا، وزیراعظم نے بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگایا؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی اور امن و امان کی صورتحال تباہ کن ہے، مڈل کلاس، تنخواہ دار طبقہ، مزدروری کرنے والے کہاں جائیں، تعلیم کو بھی اب قابلِ فروخت بنادیا گیا ہے، 70 سالوں سے پاکستان میں پڑھے لکھے جاہلوں کی نمائندگی رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یکساں تعلیمی نظام کا بہت شور سنا تھا، اب کہیں کچھ نظر نہیں آرہا، بجٹ پیش ہونے کے بعد بجلی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں، تنخواہ دار طبقہ سے تو ٹیکس نچوڑا جارہا ہے، بڑے بڑے جاگیر داروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سمیں بلاک کرکے پاکستان میں افراتفری پھیلا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کے لیے عوام کو بھرپور شرکت کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ بجلی و پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں عظیم الشان دھرنا دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025