• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

کراچی: عدالتی حکم کے باوجود گاڑی نہ چھوڑنے پر پولیس اور وکلا میں جھگڑا

شائع July 2, 2024 اپ ڈیٹ July 3, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ طور پر عدالت کے حکم کے باوجود تھانے کے حکام کی جانب سے گاڑی واپس نہ کرنے پر پولیس اور وکلا کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گلستانِ جوہر تھانے وکلا اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وکلا کی جانب سے تھانے پر حملہ کیا گیا اور ایک وکیل بغیر اجازت ایس ایچ او کے سائڈ روم میں داخل ہوا تھا۔

ایس ایس پی شرقی واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس پی گلشن، ڈی ایس پی شاہراہِ فیصل اور ڈی ایس پی فیروز آباد کو ہدایات دیں کہ موقع پر پہنچیں اور قانون کے مطابق صورتحال سے نمٹیں۔

اس حوالے سے صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکیل کورٹ آرڈر کے مطابق کار ریلیز کرانے آئے تھے لیکن پولیس نے عدالتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے وکلا کے ساتھ بدتمیزی کی اور تلخ کلامی پر تشدد بھی کیا۔

کراچی بار کے صدر نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ بھی کی، ہمارا پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ ہوا ہے اور بات چیت چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک تھانیدار کو معطل نہیں کیا جاتا، اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

وکلا کی بڑی تعداد گلستان جوہر تھانے کے باہر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جولائی 2024
کارٹون : 5 جولائی 2024