• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ ہرجانے کے دعوے کا سامنا

شائع July 2, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کو پنجاب کے شہر فیصل آباد کی معروف شخصیت نے 18 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے 15 دن میں معافی کا مطالبہ کردیا، دوسری صورت میں انہیں 18 کروڑ روپے ہتک عزت کے دعوے کی دھمکی دے دی۔

فیصل آباد کے شہری قیصر منیر خان نے اپنے وکیل کے توسط سے چاہت فتح علی خان کو برطانیہ نوٹس بھجوادیا۔

قیصر منیر خان کے وکیل نے اس حوالے سےمیڈیا کو بتایا کہ چاہت فتح علی خان خاندان فیصل آباد کا معروف خاندان ہے اور ان کی وجہ سے بھی شہر مشہور ہے لیکن چاہت فتح علی خان ان کا نام بدنام کر رہے ہیں۔

وکیل کے مطابق چاہت فتح علی خان جھوٹے دعوے کر رہے ہیں کہ وہ نصرت فتح علی خان کے خاندان سے ہیں جب کہ وہ لیجنڈری گلوکار کے مقبول گانوں کو بے ڈھنگے انداز میں گاکر بھی ان کی بدنامی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا پر نصرت فتح علی خان کی دھنوں کو خراب کر رہے ہیں، جس سے ان کے اہل خانہ اور فیصل آباد کے شہریوں کی دل آزاری ہو رہی ہے، اس لیے انہیں قانونی نوٹس بھیجا گیا اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق اگر چاہت فتح علی خان نے 15 دن میں فیصل آباد کے شہریوں سمیت نصرت فتح علی خان کے اہل خانہ اور دوستوں سے معافی نہیں مانگی تو مقامی عدالت میں ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا جائے گا،

ان کا کہنا تھا کہ چاہت فتح علی خان کے خلاف نہ صرف فیصل آباد کی مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کیا جائے گا بلکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں بھی ان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ چاہت فتح علی خان جھوٹے دعوے کر رہے ہیں کہ ان کا تعلق نصرت فتح علی خان کے خاندان سے ہے، جس وجہ سے قیصر منیر کو تکلیف پہنچی، کیوں کہ وہ گلوکار کے قریبی دوست رہے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے چاہت فتح علی خان کو نوٹس بھیجا۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024