• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

شائع July 1, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں مشترکہ ناکہ بندی پرموجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے بتایا کہ پولیس نے جوان مردی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا، دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرا ہوگئے۔

مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کرکے دیا اور انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

مزید کہنا تھا کہ پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھےاور بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے دونوں چوکیوں تختہ بیگ اور نواب شاہ شہید چوکی سے بروقت کارروائی کرنے سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

ڈی پی او کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت ایک ایف سی جوان جاں بحق ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024