• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

فرانس: شادی ہال میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

شائع June 30, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شمال مشرقی فرانس میں شادی کی ایک تقریب میں کئی نقاب پوش مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شمال مشرقی شہر تھیون ویل میں ہونے والے حملے کا تعلق منشیات کے اسمگلروں کے درمیان ہونے والے تنازع سے تھا۔

فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی رات ایک ہال میں پیش آیا، جس میں تقریباً 100 افراد موجود تھے، اس حملے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقع ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ صبح ڈیڑھ بجے، لوگوں کا ایک گروپ ہال کے سامنے سگریٹ نوشی کرنے گیا اور پھر تین مسلح افراد آئے اور ان کی سمت میں فائرنگ شروع کردی، ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور 4X4 گاڑی میں پہنچے تھے شاید ایک بی ایم ڈبلیو میں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا خیال ہے کہ اس تشدد کے پیچھے منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک تنازع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں شادی کی تقریب کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ اصلی ہدف شادی میں شریک لوگ تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024