• KHI: Fajr 4:19am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:24am Sunrise 5:03am
  • ISB: Fajr 3:20am Sunrise 5:03am
  • KHI: Fajr 4:19am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:24am Sunrise 5:03am
  • ISB: Fajr 3:20am Sunrise 5:03am

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نمبر پلیٹس کی نیلامی، شہری نے10کروڑ کی نمبر پلیٹ خریدلی

شائع June 30, 2024
فوٹو: سندھ حکومت / ایکس
فوٹو: سندھ حکومت / ایکس

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نمبر پلیٹس کی نیلامی کی گئی ہے، محکمہ ایکسائز سندھ نے 40 نمبر پلیٹس کی نیلامی سے 67 کروڑ 54 لاکھ روپے جمع کرلیے۔

ڈان نیوز کے مطابق گاڑی کے پریمیئم نمبر 1 کی نیلامی 10 کروڑ میں ہوئی، نمبر 5 کی نیلامی 5 کروڑ 30 لاکھ، نمبر7 کی نیلامی 4 کروڑ 60 لاکھ، نمبر8 کی نیلامی 4 کروڑ 10 لاکھ، نمبر9 کی نیلامی 4 کروڑ روپے میں ہوئی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نیلامی سے حاصل رقم سیلاب زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر میں لگائی جائے گی، اس سلسلے میں مجموعی طور پر 2 ہزار 251 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ سیلاب متاثرہ لوگوں کی امداد، ان کی زندگیوں کی تعمیر نو کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بہت جلد پریمئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا، آئندہ نیلامی سے تعمیر نو کی جاری کوششوں میں مزید مدد کیلئے اضافی وسائل پیدا ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نہ صرف نئے گھروں کی تعمیر بلکہ ضروری انفراسٹرکچر کی بحالی، طبی امداد اور معاشی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024