• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

سری لنکا: سمندر سے ملنے والی بوتلوں میں موجود ’نامعلوم مائع‘ پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک

شائع June 30, 2024
فائل فوٹو: بی بی سی
فائل فوٹو: بی بی سی

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے 4 ماہی گیر سمندر سے ملنے والی بوتلوں میں موجود نامعلوم مائع پینے کے بعد ہلاک جبکہ 2 شدید بیمار ہوگئے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں کے بارے میں کہا گیا کہ وہ مچھلی کے شکار پر جارہے تھے جب انہیں جزیرے کے جنوبی ساحل پر واقع قصبے تانگلے سے 320 سمندری میل کے فاصلے پر یہ بوتلیں ملیں۔

سری لنکا کی بحریہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ماہی گیروں نے بوتلوں میں موجود مائع یہ سوچ کر پی لیا کہ اس میں شراب ہے۔

سری لنکا کے محکمہ فشریز اور آبی وسائل کے ڈائریکٹر جنرل سوسنتھا کہاوتے نے کئی میڈیا آؤٹلٹس کو بتایا کہ بحریہ انہیں ساحل پر واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

بی بی سی نے تصدیق اور تبصرہ کے لیے سوسنتھا کہاوتے اور سری لنکا بحریہ سے رابطہ کیا ہے۔

سوسنتھا کہاوتے نے نیشنل نیوز اسٹیشن اڈا ڈیرانہ کو بتایا کہ ماہی گیروں نے کچھ بوتلیں علاقے میں کام کرنے والے دیگر ماہی گیروں میں بھی تقسیم کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو اس حوالے سے مطلع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بحریہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ماہی گیروں کے سمندری جہاز ’ڈیون‘ کو ایک اور بحری جہاز کے ذریعے واپس ساحل پر لایا جا رہا ہے، یہ 4 جون کو تانگلے سے روانہ ہوا تھا۔

اس واقعے نے مبینہ طور پر ساحلی قصبے میں مظاہروں کو جنم دے دیا ہے، مظاہرین ان ملاحوں کو واپس لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو ابھی تک زندہ ہیں۔

حکام اب بوتلوں میں موجود مواد کی چھان بین کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024